;

١ . خرابی ہے اس کے لیے جو لوگوں کے منہ پر عیب کرے پیٹھ پیچھے بدی کرے (ف۲)

٢ . جس نے مال جوڑا اور گن گن کر رکھا،

٣ . کیا یہ سمجھتا ہے کہ اس کا مال اسے دنیا میں ہمیشہ رکھے گا (ف۳)

٤ . ہر گز نہیں ضرور وہ روندنے والی میں پھینکا جائے گا (ف۴)

٥ . اور تو نے کیا جانا کیا روندنے والی،

٦ . اللہ کی آگ کہ بھڑک رہی ہے (ف۵)

٧ . وہ جو دلوں پر چڑھ جائے گی (ف۶)

٨ . بیشک وہ ان پر بند کردی جائے گی (ف۷)

٩ . لمبے لمبے ستونوں میں (ف۸)