;

١ . قسم ان کی جو بھیجی جاتی ہیں لگاتار (ف۲)

٢ . پھر زور سے جھونکا دینے والیاں،

٣ . پھر ابھار کر اٹھانے والیاں (ف۳)

٤ . پھر حق ناحق کو خوب جدا کرنے والیاں،

٥ . پھر ان کی قسم جو ذکر کا لقا کرتی ہیں (ف۴)

٦ . حجت تمام کرنے یا ڈرانے کو،

٧ . بیشک جس بات کا تم وعدہ دیے جاتے ہو (ف۵) ضرور ہونی ہے (ف۶)

٨ . پھر جب تارے محو کردیے جائیں،

٩ . اور جب آسمان میں رخنے پڑیں،

١٠ . اور جب پہاڑ غبار کرکے اڑا دیے جا ئیں،

١١ . اور جب رسولوں کا وقت آئے (ف۷)

١٢ . کس دن کے لیے ٹھہرائے گئے تھے،

١٣ . روز فیصلہ کے لیے،

١٤ . اور تو کیا جانے وہ روز فیصلہ کیا ہے (ف۸)

١٥ . جھٹلانے والوں کی اس دن خرابی (ف۹)

١٦ . کیا ہم نے اگلوں کو ہلاک نہ فرمایا (ف۱۰)

١٧ . پھر پچھلوں کو ان کے پیچھے پہنچائیں گے (ف۱۱)

١٨ . مجرموں کے ساتھ ہم ایسا ہی کرتے ہیں،

١٩ . اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی،

٢٠ . کیا ہم نے تمہیں ایک بے قدر پانی سے پیدا نہ فرمایا (ف۱۲)

٢١ . پھر اسے ایک محفوظ جگہ میں رکھا (ف۱۳)

٢٢ . ایک معلوم اندازہ تک (ف۱۴)

٢٣ . پھر ہم نے اندازہ فرمایا، تو ہم کیا ہی اچھے قادر (ف۱۵)

٢٤ . اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی،

٢٥ . کیا ہم نے زمین کو جمع کرنے والی نہ کیا،

٢٦ . تمہارے زندوں اور مردوں کی (ف۱۶)

٢٧ . اور ہم نے اس میں اونچے اونچے لنگر ڈالے (ف۱۷) اور ہم نے تمہیں خوب میٹھا پانی پلایا (ف۱۸)

٢٨ . اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی (ف۱۹)

٢٩ . چلو اس کی طرف (ف۲۰) جسے جھٹلاتے تھے،

٣٠ . چلو اس دھوئیں کے سائے کی طرف جس کی تین شاخیں (ف۲۱)

٣١ . نہ سایہ دے (ف۲۲) نہ لپٹ سے بچائے (ف۲۳)

٣٢ . بیشک دوزخ چنگاریاں اڑاتی ہے (ف۲۴)

٣٣ . جیسے اونچے محل گویا وہ زرد رنگ کے اونٹ ہیں،

٣٤ . اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی،

٣٥ . یہ دن ہے کہ وہ بول نہ سکیں گے (ف۲۵)

٣٦ . اور نہ انہیں اجازت ملے کہ عذر کریں (ف۲۶)

٣٧ . اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی،

٣٨ . یہ ہے فیصلہ کا دن، ہم نے تمہیں جمع کیا (ف۲۷) اور سب اگلوں کو (ف۲۸)

٣٩ . اب اگر تمہارا کوئی داؤ ہو تو مجھ پر چل لو (ف۲۹)

٤٠ . اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی،

٤١ . بیشک ڈر والے (ف۳۰) سایوں اور چشموں میں ہیں،

٤٢ . اور میووں میں جو ان کا جی چاہے (ف۳۱)

٤٣ . کھاؤ اور پیو رچتا ہوا (ف۳۲) اپنے اعمال کا صلہ (ف۳۳)

٤٤ . بیشک نیکوں کو ہم ایسا ہی بدلہ دیتے ہیں،

٤٥ . اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی (ف۳۴)

٤٦ . کچھ دن کھالو اور برت لو (ف۳۵) ضرور تم مجرم ہو (ف۳۶)

٤٧ . اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی،

٤٨ . اور جب ان سے کہا جائے کہ نماز پڑھو تو نہیں پڑھتے،

٤٩ . اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی،

٥٠ . پھر اس (ف۳۷) کے بعد کون سی بات پر ایمان لائیں گے (ف۳۸)