;

١ . آسمان کی قسم اور رات کے آنے والے کی، ف۲)

٢ . اور کچھ تم نے جا نا وه رات کو آنے والا کیا ہے،

٣ . خوب چمکتا تارا،

٤ . کوئی جان نہیں جس پر نگہبان نہ ہو (ف۳)

٥ . تو چاہئے کہ آدمی غور کرے کہ کس چیز سے بنا یا گیا (ف۴)

٦ . جَست کرتے (اوچھلتے ہوئے) پانی سے، ف۵)

٧ . جو نکلتا ہے پیٹھ اور سینوں کے بیچ سے (ف۶)

٨ . بے شک اللہ اس کے واپس کرینے پر(ف۷) قادر ہے

٩ . جس دن چھپی باتوں کی جانچ ہوگی (ف۸)

١٠ . تو آدمی کے پاس نہ کچھ زور ہوگا نہ کوئی مددگار (ف۹)

١١ . آسمان کی قسم! جس سے مینھ اترتا ہے (ف۱۰)

١٢ . اور زمین کی جو اس سے کھلتی ہے (ف۱۱)

١٣ . بیشک قرآن ضرور فیصلہ کی بات ہے (ف۱۲)

١٤ . اور کوئی ہنسی کی بات نہیں (ف۱۳)

١٥ . بیشک کافر اپنا سا داؤ چلتے ہیں (ف۱۴)

١٦ . اور میں اپنی خفیہ تدبیر فرماتا ہوں (ف۱۵)

١٧ . تو تم کافروں کو ڈھیل دو (ف۱۶) انہیں کچھ تھوڑی مہلت دو (ف۱۷)