;

١ . اپنے رب کے نام کی پاکی بولو جب سے بلند ہے (ف۲)

٢ . جس نے بناکر ٹھیک کیا (ف۳)

٣ . اور جس نے اندازہ پر رکھ کر راہ دی (ف۴)

٤ . اور جس نے چارہ نکالا،

٥ . پھر اسے خشک سیاہ کردیا،

٦ . اب ہم تمہیں پڑھائیں گے کہ تم نہ بھولو گے

٧ . مگر جو اللہ چاہے (ف۶) بیشک وہ جانتا ہے ہر کھلے اور چھپے کو،

٨ . اور ہم تمہارے لیے آسانی کا سامان کردیں گے (ف۷)

٩ . تو تم نصیحت فرماؤ (ف۸) اگر نصیحت کام دے (ف۹)

١٠ . عنقریب نصیحت مانے گا جو ڈرتا ہے (ف۱۰)

١١ . اور اس (ف۱۱) سے وہ بڑا بدبخت دور رہے گا،

١٢ . جو سب سے بڑی آگ میں جائے گا (ف۱۲)

١٣ . پھر نہ اس میں مرے (ف۱۳) اور نہ جیے (ف۱۴)

١٤ . بیشک مراد کو پہنچا جو ستھرا ہوا (ف۱۵)

١٥ . اور اپنے رب کا نام لے کر (ف۱۶) نماز پڑھی (ف۱۷)

١٦ . بلکہ تم جیتی دنیا کو ترجیح دیتے ہو (ف۱۸)

١٧ . اور آخرت بہتر اور باقی رہنے والی،

١٨ . بیشک یہ (ف۱۹) اگلے صحیفوں میں ہے (ف۲۰)

١٩ . ابراہیم اور موسیٰ کے صحیفوں میں،