;

١ . سورج اور اس کی روشنی کی قسم،

٢ . اور چاند کی جب اس کے پیچھے آئے (ف۲)

٣ . اور دن کی جب اسے چمکائے (ف۳)

٤ . اور رات کی جب اسے چھپائے (ف۴)

٥ . اور آسمان اور اس کے بنانے والے کی قسم،

٦ . اور زمین اور اس کے پھیلانے والے کی قسم،

٧ . اور جان کی اور اس کی جس نے اسے ٹھیک بنایا (ف۵)

٨ . پھر اس کی بدکاری اور اس کی پرہیزگاری دل میں ڈالی (ف۶)

٩ . بیشک مراد کو پہنچایا جس نے اسے (ف۷) ستھرا کیا (ف۸)

١٠ . اور نامراد ہوا جس نے اسے معصیت میں چھپایا،

١١ . ثمود نے اپنی سرکشی سے جھٹلایا (ف۹)

١٢ . جبکہ اس کا سب سے بدبخت (ف۱۰) اٹھ کھڑا ہوا،

١٣ . تو ان سے اللہ کے رسول (ف۱۱) نے فرمایا اللہ کے ناقہ (ف۱۲) اور اس کی پینے کی باری سے بچو (ف۱۳)

١٤ . تو انہوں نے اسے جھٹلایا پھر ناقہ کی کوچیں کاٹ دیں تو ان پر ان کے رب نے ان کے گناہ کے سبب (ف۱۴) تباہی ڈال کر وہ بستی برابر کردی (ف۱۵)

١٥ . اور اس کے پیچھا کرنے والے کا اسے خوف نہیں (ف۱۶)