;

١ . چاشت کی قسم (ف۲)

٢ . اور رات کی جب پردہ ڈالے (ف۳)

٣ . کہ تمہیں تمہارے رب نے نہ چھوڑا، اور نہ مکروہ جانا،

٤ . اور بیشک پچھلی تمہارے لیے پہلی سے بہتر ہے (ف۴)

٥ . اور بیشک قریب ہے کہ تمہارا رب تمہیں (ف۵) اتنا دے گا کہ تم راضی ہوجاؤ گے (ف۶)

٦ . کیا اس نے تمہیں یتیم نہ پایا پھر جگہ دی (ف۷)

٧ . اور تمہیں اپنی محبت میں خود رفتہ پایا تو اپنی طرف راہ دی (ف۸)

٨ . اور تمہیں حاجت مند پایا پھر غنی کردیا (ف۹)

٩ . تو یتیم پر دباؤ نہ ڈالو (ف۱۰)

١٠ . اور منگتا کو نہ جھڑکو (ف۱۱)

١١ . اور اپنے رب کی نعمت کا خوب چرچا کرو (ف۱۲)