;

١ . کیا ہم نے تمہارا سینہ کشادہ نہ کیا (ف۲)

٢ . اور تم پر سے تمہارا بوجھ اتار لیا،

٣ . جس نے تمہاری پیٹھ توڑی تھی (ف۳)

٤ . اور ہم نے تمہارے لیے تمہارا ذکر بلند کردیا (ف۴)

٥ . تو بیشک دشواری کے ساتھ آسانی ہے،

٦ . بیشک دشواری کے ساتھ آسانی ہے (ف۵)

٧ . تو جب تم نماز سے فارغ ہو تو دعا میں(ف۶) محنت کرو (ف۷)

٨ . اور اپنے رب ہی کی طرف رغبت کرو (ف۸)