;

١ . انجیر کی قسم اور زیتون (ف۲)

٢ . اور طور سینا (ف۳)

٣ . اور اس امان والے شہر کی (ف۴)

٤ . بیشک ہم نے آدمی کو اچھی صورت پر بنایا،

٥ . پھر اسے ہر نیچی سے نیچی حالت کی طرف پھیردیا (ف۵)

٦ . مگر جو ایمان لائے اور اچھے کام کیے کہ انہیں بے حد ثواب ہے (ف۶)

٧ . تو اب (ف۷) کیا چیز تجھے انصاف کے جھٹلانے پر باعث ہے (ف۸)

٨ . کیا اللہ سب حاکموں سے بڑھ کر حاکم نہیں،